ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / تبت کو ہندوستان سے جوڑنے والی ہمالیہ ریل لائن ممکن:چین

تبت کو ہندوستان سے جوڑنے والی ہمالیہ ریل لائن ممکن:چین

Fri, 05 Aug 2016 20:24:26    S.O. News Service

بیجنگ،5 ؍اگست(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )چینی حکام کا کہنا ہے کہ تبت کو ہندوستان اور نیپال سے جوڑنے والی اس طرف سے اس طرف جانے والی ہمالیہ ریلوے اقتصادی اور تکنیکی طور پر ممکن ہے۔چین تبت کو اقتصادی اور ثقافتی سرگرمیوں کا بڑا مرکز بنانا چاہتا ہے اور اس علاقے کے ذریعے جنوبی ایشیا تک اپنی رسائی بنانا چاہتا ہے۔بیجنگ ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے سائنس اور ٹیکنالوجی محکمہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر سے جھونگ گینگ نے تبت سے وابستہ ریسرچ سینٹر کی طرف سے منعقد پروگرام میں کہاکہ ہمالیہ کے علاقے میں اس پار سے اس پار جانے والی ریلوے لائن کی تعمیر اب اقتصادی اور تکنیکی طور پر عملی ہے۔چین کے سرکاری اخبار نے چینی محققین کے حوالے سے کہا ہے کہ ہمالیہ کے آر پار جانے والی یہ ٹرین تبت کے ایک شہر سگاجھے سے شروع ہوکر چینی سرحد پر بنے بندرگاہ گرانگ جائے گی اور وہاں سے اسے نیپال تک پہنچایا جا سکتا ہے، حالانکہ انہوں نے کہا کہ یہ تیز رفتار سے چلنے والی ریل نہیں ہوگی۔چین نے تبت کے شہر کو جوڑنے والی 1100کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز رفتار ریلوے کی تعمیر 2006میں کیا ہے جس میں تبت کو چین کے ساتھ جوڑ ا گیا ہے، اس کے بعد اس میں مزید 250کلومیٹر کی توسیع کر اسے تبت صوبے کے دارالحکومت لہاسا کے ساتھ جوڑدیا گیا ہے۔چین اب نیپال اور یادونگ کے لیے بھی ریلوے رابطہ لائن پر غور کر رہا ہے، یہ شہر سکم کے نزدیک ہے، چینی حکام کا کہنا ہے کہ مستقبل میں اسے ہندوستان کے ساتھ جوڑا جا سکتا ہے۔


Share: